اہور:
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، پنجاب حکومت نے میٹروبس کے کرایے بڑھا دئیے۔
غریب عوام کے لئے سستی میٹروبس کی موجیں ختم ہو گئیں، پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی کی میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد مسافر کو یک طرفہ کرایہ 20 کے بجائے 30 روپے ادا کرنا پڑے گا۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے کرایے میں ا ضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے اور ایندھن کی قیمت میں اضافے کے بعد مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔
Source-
0 comments: