مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے حراست میں لے لیا۔
ترجمان اے این ایف نے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے کہ انہیں سکھیکی کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔
رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ سے ڈھائی بجے فون پر بات ہوئی تھی اور اب 3 گھنٹے سے ان کے اسٹاف کے فون بند ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ میری رانا ثناءاللہ سے سکھیکی سے فون پر بات ہوئی تھی۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ان کا بھی رانا ثناء سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
Source-
0 comments: