سعودی عرب نے رواں ماہ سے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج سے ماہانہ دو سو پچھترملین ڈالر کا تیل فراہم کیاجائے گا۔
پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے تین سال تک نو ارب نوے کروڑ ڈالرز کا تیل فراہم کیا جائے گا۔
سعودی عرب نےگزشتہ سال پاکستان کےلیے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا، اقتصادی پیکج میں بیرونی ادائیگیوں کےلیے تین ارب ڈالر بھی شامل تھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کل بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے۔
Source-
0 comments: