پی آئی اے کا طیارہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر خوف ناک حادثے سے بال بال بچ گیا، مسافر خاتون نے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کا ہنگامی حالت میں استعمال کا دروازہ باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ پر رن وے پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں خاتون نے ایمرجنسی ڈور کھول کھولنے کے نتیجے میں جہاز کا ایئر بیگ شوٹ کھل گیا اور خاتون مسافر طیارے سے باہر گرنے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات مانچسٹر ایرپورٹ پر پیش آیا، اگر ایمرجنسی دروازہ دوران پرواز کھل جاتا تو تمام مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی۔
ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 پر 16 کی بجائے 10 رکنی عملہ ڈیوٹی کر رہا تھا، کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ نےکم کیبن کریوکے ساتھ پرواز آپریٹ کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
ذرائع ایئر لائن کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کی مطلوبہ تعداد کم از کم کرنےکے بعد فلائٹ آپریٹ کرنے کی وجہ سے سیفٹی پر سمجھوتہ ہو رہا ہے۔
Source-
0 comments: