سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کی۔
نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر مریم نواز کے ہمراہ شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی موجود تھے۔
مریم نواز عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے والد نواز شریف ملاقات نہیں کرسکی تھیں۔
ملاقات کے دوران نواز شریف کی صحت، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف کی والدہ ملاقات کے لئے نہ آسکیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر 2 گھنٹے سے زائد وقت سابق وزیراعظم کے ساتھ رہے۔
مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو کارکنوں نے گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا اور سابق وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عید کے روز اپنے والد سے ملاقات اجازت مانگی تھی مگر انہیں اس روز کی اجازت نہیں دی گئی۔
Source-
0 comments: