اقتصادی سروے 19-2018 - اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا انکشاف۔ 9 جون 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:47:00 PM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
حکومت کی جانب سے تیار کردہ قومی اقتصادی سروے 19۔ 2018 کے مسودے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 19-2018 کیلیے معاشی ترقی، زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، خدمات سمیت دیگر تمام اہم اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے تیار کردہ اقتصادی سروے کل (پیر) جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے کے مندرجات کے مطابق معاشی ترقی، زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، خدمات سمیت اہم اہداف حاصل نہ ہوسکے۔
مجموعی معاشی ترقی 6.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.3 فیصد،عمومی حکومتی خدمات نے 7.2 فیصد کا ہدف پورا کر لیا، کارکردگی 7.9 فیصد رہی۔ زرعی شعبے کی گروتھ 3.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 0.8 فیصد،صنعتی شعبے کی ترقی 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 1.4 فیصد،خدمات کے شعبے کی گروتھ 6.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.7 فیصد،بجلی کی پیداوار اور گیس کی ترسیل میں نمایاں اضافہ، 7.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 40.5 فیصد،تعمیرات کا 10 فیصد ہدف پورا نہ ہوا، گروتھ منفی 7.6 فیصد رہی جبکہ بڑی فصلوں کی پیداوار کا ہدف 3.01 فیصد لیکن نتائج منفی 6.5 فیصد رہے۔
کاٹن، جنگلات، فشریز سمیت دیگر شعبوں کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا،لائیو اسٹاک نے 3.8 فیصد کے ہدف سے زیادہ 4 فیصد شرح سے ترقی کی، سمال اینڈ ہاؤس ہولڈ سیکٹر نے بھی 8.2 فیصد کا ہدف پورا کر لیا اورہول سیل، ری ٹیل شعبے نے 7.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 3.1 فیصد شرح سے ترقی کی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: