پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اور بے حسی کی ان تہا ہے - شہباز شریف۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:06:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے۔
اکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پٹرول نرخ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو 9 روپے 11 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رمضان مبارک ہو، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اورملکی نظام منجمد ہو گیا ہے، 450 ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے جب کہ حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں اورریاست مدینہ بنانے والوں نے مضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: