متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلئے گولڈن کارڈ کا اجرائ

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:26:00 AM -
  • 0 comments
بئی: 
متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے گولڈن کارڈ پروگرام کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم نے غیر ملکی شہریوں کو مستقل بنیادوں پر اقامہ دینے کے لیے گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام کا اعلان کردیا ہے، ابتدائی طور پر اس سہولت سے 6800 تارکین وطن فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام سے طب، انجینیئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے حامل غیر ملکی فائدہ اُٹھا سکیں گے، یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیےلائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کے لیے امریکی گرین کارڈ کی طرز پر مستقل اور مخصوص مدت کے لیے کارآمد منفرد اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ معاشی سرگرمیوں اور سائنس و طب میں ترقی کے لیے مستقل رہائش کے حامل ویزہ اسکیم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: