سجل علی کی بہن صبور علی کی صفائی کرنے والے کا مذاق اڑانے کی وضاحت

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:43:00 AM -
  • 0 comments
کراچی: 
نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی کو کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑانے پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صبورعلی نے اپنے اقدام کی وضاحت کردی ہے۔
اداکارہ صبورعلی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پرایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ کسی ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں موجود کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑاتی نظرآرہی ہیں۔ صبورعلی صفائی کرنے والے کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’کیا خواب دیکھ کر اس کی ماں نے اسے گھرسے بھیجا ہوگا‘ یہ کہتے ہوئے صبورعلی مسلسل ہنسے جارہی ہیں۔ سیٹ پر ان کے ساتھ اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں۔
سیٹ پر موجود اداکارہ صحیفہ جبار نے صبورعلی کا ساتھ دیتے ہوئے کہا یہ شخص صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور نا ہی اپنا کمبل طے کرتا ہوگا۔ صبور علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئےاورانہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: