اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ٹوئٹ کا تنقیدی جواب دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے جیل جانے سے قبل ایک جذباتی ٹوئٹ کیا تھا، جس پر وینا ملک نے تنقیدی جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے نواز شریف کی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے پر والد کو جیل چھوڑ کر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے، مگر میں جاؤں گی۔‘
اداکارہ نےمزید لکھا کہ ’مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں، کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور وہ ملک میں ہونے والے سیاسی و سماجی مسائل سمیت عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے مختلف ٹرینڈ ز بنائے گئے جن کے ردعمل میں بھی اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنقیدی ٹوئٹس کئے۔
ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’جو ووٹ کو عزت دلوانا چاہتے ہیں، ان کی تو اپنی کوئی عزت نہیں‘
اداکارہ وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے کئے گئے جشن کے اختلاف میں لکھا کہ ’لعنت ایسی اولاد پر جو باپ کو خود جیل بھیجنے کر جشن منائے۔‘
Source-
0 comments: