وفاقی حکومت کا 6 اداروں کی نجکاری کا اعلان 2 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:19:00 AM -
  • 0 comments
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت نے 6 اداروں کی نجکاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مسلم لیگ ن کے رکن برجیس طاہر کے سوال پر بتایا کہ آر ایل این جی، دو بینکوں،جناح کنونشن سینٹر،کول پاور پراجیکٹ لاکھڑا کی نجکاری ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ماڑی پٹرولیم کے کچھ شیئرز کی بھی نجکاری کی جائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے بتایا  کہ پی پی ایل کے شیئرز ن لیگ کے دور میں ہی پرائیویٹائزکردیئے گئے تھے۔ علی محمد خان نے یہ بھی بتایا کہ لاہور کے سروسز اسپتال کی بھی نجکاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گےبلکہ اسٹیل ملز کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: