احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، 5؍ دن کی قید، 6؍ سال بعد کالعدم- 17 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:45:00 PM -
  • 0 comments
لاہور( این این آئی )سیشن کورٹ نے غلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر معافی مانگتے ہوئے پانچ دن قید کیخلاف اپیل پر چھ سال بعد ملزم کوباعزت بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں کر سکتی، ملزم جمشید اقبال کو احترام رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل مجسٹر یٹ نے خلاف قانون پانچ دن قید سنائی جس دفعہ کے تحت سزا ملی وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں۔ سیشن کورٹ نے اسپیشل مجسٹر یٹ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں اہل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ لگایا جائے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: