یو اے ای : توپ کے گولوں سے افطار کے اعلان کی انوکھی رو ایت 4 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:57:00 AM -
  • 0 comments
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ماہِ مبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ا س رحمتوں، برکتوں اور فضیلت  والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔
جس طرح پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیاجاتاہے
اُسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔
رمضان المبارک کے موقع پر دبئی، شارجہ،عجمان سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں۔
جو ماہِ مبارک کے آغاز اور دوران رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کریں گی
ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔
واضح رہے شارجہ میں گیارہ مختلف مقامات جبکہ دبئی میں چھ مختلف مقامات پر یہ توپیں نصب کردی گئی ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: