نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروِند کیجریوال کو ایک شخص نے تھپڑ دے مارا۔
بھارتی اخبار کے مطابق واقعہ نئی دہلی کے موتی نگر میں اُس وقت پیش آیا جب کیجریوال نئی دہلی کی نشست پر پارٹی امیدوار برجیش گویل کی حمایت میں روڈ شو کررہے تھے۔
اس دوران لال رنگ کی شرٹ پہنے ایک شخص نے تیزی کے ساتھ کیجریوال کی کھلی جیپ پر چڑھ کر اُنہیں تھپڑ دے مارا۔
وزیراعلیٰ نئی دہلی کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس قبل بھی اُن پراس نوعیت کے حملے کیے جاچکے ہیں۔
Source-
0 comments: