آخر وزیراعظم کیا چاہتے ہیں؟، مرتضیٰ وہاب 4 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:15:00 AM -
  • 0 comments
مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کپتان ہی نااہل ہو تو ٹیم کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ آخر وزیراعظم کیا چاہتے ہیں؟
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی نااہلی کا ملبہ کابینہ پر ڈال رہے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ قوم سے دروغ گوئی کی، اُن کے جھوٹے دعووں پر اب قوم مزید اعتبار نہیں کرسکتی۔
مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ کیا مالیاتی اداروں کے سربراہان کو تبدیل کرنے سے معاملات صحیح ہو جائیں گے؟، وزیراعظم صاحب دوسروں کو قربانی کا بکرا سمجھنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عدم بصیرت سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، پہلے وزیر خزانہ پھر گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر، آخر وزیراعظم کیا چاہتے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بھنور سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: