اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے صفر کارکردگی دکھانے والے
3؍ وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان وزراء کی کرپشن کی
شکایات اور اثاثوںمیں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں
۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں
دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں 2؍ وزراء اور ایک معاون خصوصی
کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران
خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی
جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے
کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی
خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
Source-
0 comments: