پاکستان کا افغانستان کو 263 رنز کا ہدف 24 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:09:00 AM -
  • 0 comments
ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت افغانستان کو جیت کے لئے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور فخرزمان نے 47 اوورز کا اچھا آغاز دیا لیکن امام الحق کے 32 رنز پر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخرزمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 19 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسی اوور میں محمد نبی نے صرف ایک رن پر حارث سہیل کو بھی کلین بولڈ کردیا۔
یکے بعد دیگر دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار سست پڑگئی، 20 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 100 رنز تھا، محمد حفیظ 20 گیندوں پر صفر 12 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر رحمت شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
شعیب ملک نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بیٹسمینوں نے مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے۔
شعیب ملک تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں محمد نبی کی گیند پر نجیب اللہ زردان کو باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔
شعیب ملک 59 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شعیب کے بعد کپتان سرفراز بیٹنگ کے لئے آئے لیکن وہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 13 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم نے نئے آنے والے بیٹسمین عماد وسیم کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور شاندار سنچری مکمل کی۔
بابر اعظم 108 گیندوں پر 112 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
حسن علی 6 اور شاداب خان ایک رن بناسکے، جبکہ عماد وسیم 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی ٹیم میں کپتان گلبدین نائب، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔
ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں 2، 2 وارم اپ میچز کھیلیں گی۔
ٹیم پاکستان 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: