کھٹمنڈو:
امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اور واقعے میں بھارتی خاتون کوہ پیما بھی ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں دنیا کی بلند تر چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
کوہ پیماؤں کو مدد اور تربیت فراہم کرنے والے مقامی مخصوص اقلیت کے دو افراد نے امریکی کوہ پیما کو ڈھونڈا اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ہیلری اسٹیپ پر پہنچ کر امریکی کوہ پیما نے دم توڑ دیا۔
دوسری جانب ایک بھارتی خاتون کوہ پیما کلکرنی ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر واپس اترتے ہوئے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کوہ پیما کی موت کی وجہ بہت زیادہ کوہ پیماؤں کی موجودگی کے باعث نیچے اترنے میں تاخیر بنی۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ ایوریسٹ میں اس وقت دنیا بھر سے 200 سے زائد کوہ پیما موجود ہیں اور صاف و خوشگوار موسم میں چوٹی کی جانب رواں داں ہیں اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
Source-
0 comments: