خواجہ سراؤں پر مبنی پاکستانی فلم کی کانز میں اسکریننگ 21 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:19:00 AM -
  • 0 comments
فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’کانز فلم فیسٹول ‘ میں مختصردورانیے کی پاکستانی فلم ’رانی‘ کی اسکریننگ کی جائے گی
مختصر فلم ’رانی ‘ میں پاکستان کی خواجہ سرا ماڈل و اداکار کامی سڈ نے مرکزی کردار ادا کیاہے۔ فلم میں خواجہ سراؤں کو پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے
امی سڈ کی فلم ’ رانی ‘کی کہانی کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے والے خواجہ سرا کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک لاوارث بچے کوگود لے کر اُس کی پرورش کرتا ہے اور اُسے معاشرے کے لیے اچھی مثال بنا کر پیش کرتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستانی فلم’رانی‘ کی گزشتہ برس اکتوبر میں امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد بین الاقوامی شہرت یافتہ ’این بی سی یونیورسل شارٹ فلم فیسٹول ‘ میں بھی نمائش کی گئی تھی۔ فیسٹیول میں 3500 فلموں میں سے 6 کا انتخاب کیا گیا تھا، پاکستانی فلم رانی بھی ان فلموں میں شامل تھی
فلم کے ہدایت کار امریکا سے تعلق رکھنے والے حماد رضوی ہیں جبکہ اسے گرے ہاؤس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
کامی سڈ نے ماڈلنگ کا آغاز 2016ء میں کیا، جس کے بعد وہ 2017 میں اداکاری کے شعبے میں آگئیں، جہاں لوگوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا، ’رانی‘ ان کی پہلی مختصر فیچر فلم ہے جس میں انہوں نے ایک حقیقی کردار ہی ادا کیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: