شعیب ملک ،ثانیہ کے ازدواجی تعلقات افواہوں کی زد میں یکم مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:37:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مسلسل شہ سر خیوں میں رہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آتی رہتی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے ہمیشہ اس بات کی تردید کی گئی ہے۔ اب ایک بار پھر ان کے ثانیہ مرزا سے ازدواجی تعلقات کے حوالے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے انہیں دورئہ انگلینڈ سے 10دن کی چھٹی دی ہے اور کہا ہے وہ ذاتی معاملات کو نمٹانے کے لیے واپس گھر آرہے ہیں۔ وہ متوقع طور پر 10 دن کے عرصے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں ہوٹل یا ڈریسنگ روم میں بات چیت سے گریز کریں۔ شعیب ملک لندن سے دبئی پہنچے، انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا ہے کہ فیملی معاملات طے کرنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو شعیب ملک نارمل تھے انہوں نے نارتھمپٹن آتے ہوئے بس رکوا کر برگر
خریدے ، دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھی تاہم پیر کی صبح انہوں نے پریشانی میں ایک ہفتے کی چھٹی طلب کی۔ ٹیم منیجر طلعت علی نے جنگ کو بتایا کہ شعیب ملک کچھ شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ میں نے تفصیل جاننے کی کوشش کی۔ کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ شعیب اگر خود چاہے تو بات کرے ، پلیئرز آپس میں چہ مگوئیاں نہ کریں ۔ شعیب ملک کی بات کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کو اہمیت دے رہے ہیں۔ وہ ہمارے مین کھلاڑی ہیں امید ہے کہ ہفتے بعد ٹیم کوجوائن کر لے گا۔دریں اثنا شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں،ماضی میں بھی اس قسم کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں، میڈیا غیرضروری باتوں سے گریز کرے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: