حکومت اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کراچی میں مصروفیات کے باعث افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سرادر اختر مینگل نے گزشتہ شب ٹیلیفون پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے معذرت کر لی تاہم ان کی جگہ بی این پی مینگل کا وفد شریک ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بی این پی مینگل کے وفد کی قیادت سینیٹر جہانزیب جمالدینی کریں گے۔
Source-
0 comments: