بیجنگ:
چینی سفارت کار لیجیان زہآو نے چین میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والی پاکستانی خاتون حنا پطرس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اور چینی لڑکوں کے درمیان اکثر شادیاں کامیاب ہوتی ہیں۔
چین کے سفارت کار لیجیان زہآؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مینگورہ کی رہائشی پاکستانی خاتون حنا پطرس کی اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چین میں بہت خوش ہیں اور سسرالیوں سمیت ہر جگہ انہیں عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔
چینی سفارت کار نے مزید لکھا کہ غیر قانونی شادی کے دھندے میں ملوث ہر شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب تک کی تحقیقات میں پاکستانی لڑکیوں کی جبری جسم فروشی یا اعضاء چرانے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
Source-
0 comments: