جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں 16 سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق آگ سے لڑکی کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ طور پر رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو آگ لگائی گئی۔
مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ 2 افراد کے خلاف درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Source-
0 comments: