اسلام آباد:
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست کوچاہیئے کہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16تک نوکریاں دے۔
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی اورایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزراء اعلیٰ کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کفایت مہم کے بعد آج پارلیمنٹیرینز اور وزراء کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور
انٹرٹینمنٹ الاؤنسزبھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔
Source-
0 comments: