بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے بھارت میں تنازع کھڑا کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا۔
تامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ اُن بھارتیوں میں سے ہیں جو ملک میں مساوات کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہا کہ اس وقت مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ہوں بلکہ گاندھی کے مجسمے کے سامنے یہ سب کچھ کہہ رہا ہوں۔
1948ء میں گاندھی کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا، جس نے گاندھی کو قتل کیا اور اُس کا نام نتھو رام گوڈ سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر اچھے بھارتی کی خواہش ہے کہ ملک میں مساوات ہو،میں بھی اچھا بھارتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
تام ناڈو کا یہ حلقہ اُن چار حلقوں میں شامل ہے جہاں 19 مئی کو پولنگ ہوگی۔
Source-
0 comments: