یانمار میں پائلٹ نے کمال کا مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اگلے پہیوں کے طیارے کو کامیابی سے لینڈنگ کرادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے دوران لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کے اگلے پہیے کھل نہیں سکے تاہم پائلٹ مایات موئے آنگ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کرادی۔
اگلے پہیے کھل نہ سکنے کے باعث طیارے کا اگلا حصہ رن وے پر ٹکرایا اور پھر 35 سیکنڈ تک گھسیٹتا ہوا آگے جا کر رک گیا اور اس دوران پائلٹ نے طیارے کو قابو میں رکھا جس سے 89 مسافر محفوظ رہے اور طیارے میں آگ بھی نہیں بھڑکی۔ عملے اور سول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کی مہارت کی تعریف کی۔
طیارے نے یانگون سے مانڈالے کے لیے پرواز بھری تھی۔ مسافر بردار طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کرانے پر کیپٹن مایات موئے آنگ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، پائلٹ کی مہارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
Source-
0 comments: