ٹلانٹا:
امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو 123 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25 ہے۔
اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ 126 سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔
اپپا ایلیوز نے جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے کم عمری میں محنت و مشقت کا آغاز کردیا تھا، کھیتی باڑی کی، ٹریکٹر چلائے اور جنگ میں حصہ بھی لیا۔ وہ مرتے دم تک متحرک اور روز مرہ معمولات زندگی کو نبھا رہے تھے۔
اس سے قبل یہ اعزاز جاپان کے جیروئے کیمیورا کے پاس تھا جنہوں نے 116 سال 54 دن کی زندگی پاکر جہان فانی سے کوچ کیا تھا۔ اپپا ایلیوز اپنی طویل عمری کا راز روزانہ 11 گھنٹے سونے کو کہتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام عمر شراب اور تمباکو نوشی نہیں کی۔
Source-
0 comments: