سلمان خان باپ بننے والے ہیں؟ 11 مئی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:56:00 AM -
  • 0 comments
لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جو ابھی تک کنوارے ہیں اور شادی کرنے کو تیار نہیں مگر اب سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معروف کنوارے سلمان خان کی بھی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عا مرخان کی طرح سروگیسی کےعمل کے ذریعے اُن کا اپنا بچہ ہو۔
سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بچے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بھانجے بھتیجوں کے ساتھ اکثر اوقات وقت گُزارتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں اور بچوں کےساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، سلمان خان شادی کے لیے تو تیار نہیں ہیں مگر اُنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی اولاد چاہتے ہیں۔
بالی ووڈ میں سروگیسی کا ٹرینڈ چل پڑا ہے جس کے ذریعے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، ایکتا کپور اور ان کے بھائی تشار کپور بھی والدین بن چکے ہیں۔
اس سے قبل 2017ء میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں اپنےبچے چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اولاد اس لیے چاہتا ہوں کہ میرے والدین میری اولاد دیکھ سکیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی اگلی آنے والی فلم ’بھارت‘ ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: