میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے کرائے میں آئندہ مالی سال یکم جولائی سے 10 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کا کرایہ 20 روپے سے بڑھاکر 30روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مشاورت سے کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق کرائے بڑھنے کی صورت میں نئے کرایوں کا اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے ہوگا ۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرائے میں اضافے کی تجویز کو ایک بار مسترد کرچکے ہیں، تاہم اب دوبارہ کرائے میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔
Source-
0 comments: