پاکستانی F-16 گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب 5 april 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:29:00 PM -
  • 0 comments
بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا، امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔
فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور تمام کے موجود ہونے کا بتایا ہے۔
اس سے قبل 27فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا، جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔
دوسری جانب بھارت نے اسی دن ایک پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانےکا دعویٰ کیا تھا جسے اب امریکی رپورٹ نے مسترد اور جھوٹا قرار دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ ایک اور پول کھلا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: