برازیل میں منشیات فروش کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع دینے والا طوطا گرفتار

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:40:00 AM -
  • 0 comments
 
برازیل میں منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم نے ملزم کو پولیس سے خبردار کرنے والے طوطے کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی پولیس ایک منشیات فروش کے گھر چھاپا مارنے پہنچی تو طوطے نے بلند آواز میں اپنے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ ماما ’پولیس آگئی‘ تاہم طوطے کے خبردار کرنے کے باوجود منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور ملزم کو فرار کرانے میں معاونت کے جرم میں طوطے کو بھی حراست میں لے لیا تاہم جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے پولیس کے اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے طوطے کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست ملزم نے طوطے کو نا صرف پولیس کی آمد پر اطلاع دینے کی مکمل تربیت دی تھی بلکہ پرتگالی زبان کے چند الفاظ بھی سکھائے تھے جس کا عملی مظاہرہ طوطے نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنے مالک کو پرتگالی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے آگاہ کر کے کیا۔ طوطا گرفتاری کے وقت مکمل طور پر خاموش رہا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: