خان صاحب کے 90فیصد پودے غائب ہوگئے 27 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:37:00 AM -
  • 0 comments
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں، 5 ارب درخت اُسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نےوزیراعظم پر خوب تنقید کی اور کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہوگئے،10 کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا،شاید ان کی زبان پھسل گئی ہو گی۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان کی معطلی کی مذمت کی اور کہا کہ عظمیٰ بخاری اور دیگر ارکان نااہل حکومت کے سامنے سچ بولتے ہیں،حکومت ن لیگی ارکان کی زبان بندی چاہتی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،23 سالہ ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب شکر ہے آپ نے یہ نہیں کہا کہ آپ نے پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے، ‎بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ‎نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے؟ عمران خان صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: