پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر 86کروڑ کا نادہندہ ہے۔
ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کے 86 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ندیم بابر قائد اعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہے۔
پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کر سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔
Source-
0 comments: