معروف پاکستانی اداکارسید کمال کی85 ویں سالگرہ 27 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:54:00 PM -
  • 0 comments
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار سید کما ل کے مداح آج اُنکی 85ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
پاکستان کے پہلے مزاحیہ اداکار کے طور پر پہچانے جانیوالے سید کمال 27اپریل 1934کوبھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرمیرٹھ میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد 1957 میں پاکستان آگئے جس کے بعد 1958 میں وہ بحیثیت اداکار اپنی پہلی فلم"ٹھنڈی سڑک "میں جلوہ گر ہوئے۔
پاکستانی فلموں میں ساٹھ اور ستر کے عشرے کے کامیاب ترین اداکار کمال پاکستانی فلموں کی پہچان تھے جنہوں نے اپنے دور میں لاتعداد مشہور فلموں میں کام کیا جسکے باعث انکے کام کو پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی بیحد سراہا گیا۔
انکی شکل بھارتی اداکار راج کپور سے کافی مشابہ تھی اسی لیے انہیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بھارت میں اکثرلوگ انہیں دیکھ کر دھوکا کھا جاتے اور ایک مرتبہ جب وہ ممبئی پہنچے تو لوگ انکے اِرد گِرد یہ سمجھ کر جمع ہو گئے کہ وہ راج کپور ہیں۔
کمال نے سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی اور انیس سو پچاسی میں جنرل ضیاء الحق کے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لیا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے جسکے بعد انہوں نے فلم" سیاست " بنائی جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
انہوں نے فلم کی بڑی سکرین کے بعد ٹی وی کی چھوٹی سکرین پر بھی کام کیااور پی ٹی وی کراچی سینٹر سے ’کمال کا شو‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی۔
سید کمال طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد یکم اکتوبر 2009کو75سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں اُنکی یادیں آج بھی تروتازہ ہیں۔ 
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: