شاہدخاقان عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت7افرادای سی ایل پر 27 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:06:00 PM -
  • 0 comments
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 7 افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے انکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کو باقاعدہ ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں بھیجے گئے تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے خط میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کی درخواست پر 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، (ن) لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے نام بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کررہا ہے، اس سلسلے میں شاہد خاقان کئی مرتبہ نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں جب کہ مفتاح اسماعیل نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: