اسلام آباد ( جنگ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کیلئے خدا کی نعمت ہیں اور جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے۔نجی ٹی وی سےگفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ ازدواجی زندگی سےمتعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،چند ماہ قبل خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو محض سیاستدان کے بجائے قوم کا رہنما قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں، کائنات میں انہیں کسی چیز کا لالچ نہیں۔
Source-
0 comments: