سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے سے انٹرپول نے انکارکردیا۔
انٹرپول نے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ کی حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔
حسین نواز کے حوالے سے انٹرپول کا کہنا ہے کہ اسے کوئی قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے گئے۔
جیونیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق پاکستانی حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا کر حسین نواز کی تحویل کی درخواست انٹرپول کو دی تھی ۔
Source-
0 comments: