ایشوریا کی بیٹی آرادھیا رنبیر کپور کی دیوانی -7 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:47:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بیٹی آرادھیا بچن بھی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی دیوانی نکلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ابھیشک بچن دونوں آرادھیا کو اکثر رنبیر کپور کے نام سے چھیڑتے ہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ آرادھیا ہر وقت رنبیر کپورکے بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں۔
ایشوریا نے اپنےایک انٹرویو میں مزاحیہ اندازمیں بتایاکہ یہ ایک تعجب ہےکہ ماضی میں وہ رشی کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھیں اور اب ان کی بیٹی رنبیر کپور کی دیوانی ہے۔
سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں جہاں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کی کیمسٹری خوب جمی وہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مرتبہ آرادھیا نے رنبیر کپور کو اپنے والد ابھیشک بچن سمجھ کرگلے لگا لیا تھا کیونکہ رنبیر کپور نے بھی اسی طرح کی جیکٹ اور ٹوپی پہن رکھی تھی اوران کی شیو بھی بالکل اسی طرح ہی بڑھی ہوئی تھی جیسی ابھیشک بچن کی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے آرادھیا کنفیوز ہو گئی اور رنبیر کو ابھیشک سمجھ لیا۔
اس سے قبل ماضی میں ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون اور کترینہ کیف بھی رنبیر کپور کی محبت میں گرفتار نظر آئیں ہیں جبکہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور اداکارہ سونم کپور بھی رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: