دنیا کی5امیر ترین خواتین کون؟ 8 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:39:00 PM -
  • 0 comments
کراچی(نیوزڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص تو سب کے سامنے ہیں لیکن یہ اب تک بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہے؟ اور ایسی کتنی خواتین ہیں جو امیر ترین فہرست میں شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لوریئل کاسمیٹکس کی فرانسیسی وارثہ 65سالہ فرونسواز بیٹنکورٹ مائیرز دنیا کی امیر ترین خاتون ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت49.3ارب امریکی ڈالرز ہے، فوربز میگزین کے مطابق یہ دنیا کی 15ویں امیر ترین انسان ہیں۔دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون ایلس والٹن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت44.4ارب امریکی ڈالرہے، 69سالہ ایلس والٹن معروف امریکی کمپنی وال مارٹ کے بانی سیم والٹن کی اکلوتی بیٹی ہیںاور وہ دنیا کی 17ویں امیر ترین انسان ہیں۔دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 35.6ارب امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہے ،وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 24 ویں امیر ترین انسان بن گئی ہیں۔دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون جیکلین مارز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 23.9 ارب امریکی ڈالر ہے اور وہ دنیا کی 33ویں امیر ترین انسان
ہیں،79سالہ جیکلن مارز دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارز کی ایک تہائی مالکن ہیںجو ان کے دادا فرینک نے 1911 میں بنائی تھی۔دنیا کی پانچویں امیر ترین خاتون یان ھوئیان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت22.1ارب امریکی ڈالرز ہے ،وہ چین کی سب سے امیر ترین خاتون اور دنیا کی 42ویں امیر ترین انسان ہیں۔27سالہ یان چین کی بہت بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی کنٹری گارڈن ہولڈنگز میں اکثریتی حصے کی مالکن ہیں،ان کو اس کمپنی کا 57 فیصد حصہ اپنے والد سے 2016 میں وراثت میں ملا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: