پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں بل کے خلاف ایوان میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا، جس میں بلدیاتی بل 2019ء پیش کیا گیا۔
بل پر اپوزیشن جماعتوں نے بحث کی اور ترامیم پیش کیں،جنہیں مسترد کردیا گیا،جس کے باعث ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا۔
پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیات نظم کا مسودہ قانون منظور کرنے پر اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا تو اپوزیشن نے اپنی ترامیم مسترد کئے جانے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
Source-
0 comments: