کرکٹ لیجنڈ جاوید میاں داد اپنے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کی مخالفت میں سامنے آگئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کے کرکٹ کے میدان میں بھرپور ساتھ دینے والے جاوید میانداد ان کے سامنے کھڑے ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کے ڈپارٹمنٹل کرکٹ بندکرکے فیصلے خلاف جاوید میانداد بول پڑے اور کہا کہ عقلمندی سے پاکستان چلانا ہے تو ملک کو دیکھ کر نظام لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ سسٹم سب سے اچھا ہے، خود عمران خان نے یہ کرکٹ کھیلی ہے۔
میاںداد نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے،وہ کائونٹی کرکٹ بھی پیسے کے لئے ہی کھیلتے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں ریجنل کرکٹ نظام اچھے طریقے سے چلتا ہوگا،لیکن پاکستان میں سفارش کلچر کی وجہ سے ریجنل نظام نہیں چل سکتا۔
جاوید میانداد نےکہا کہ جب تک ڈپارٹمنٹس تھے پاکستان بہت سارے کھیلوں کا چیمپئن تھا،کھیلوں کی سرپرستی کے بغیر انہیں فروغ نہیں دیا جاسکتا۔
1992 ورلڈ کپ کے نائب کپتان نے اپنے کپتان اور آج کے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ عقل مندی سے پاکستان چلانا ہے تو ملک کو دیکھ کر نظام لانا ہوگا،یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے۔
جاوید میاں داد نے مزید کہا کہ آپ نے پہلے سے موجود اسپورٹس کے فروغ کے اداروں کو ختم کردیا،آپ نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کردی، اب کرکٹرز کہاں سے آئیں گے؟
کرکٹ لیجنڈ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آپ پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھ لیں ہم صحیح کہہ رہے ہیں یا آپ؟
Source-
0 comments: