سرفراز احمد نے قرائت میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا 26 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:05:00 AM -
  • 0 comments
اکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قرأت میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا۔

ایشین ٹرسٹ کے لئے شیڈول فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تلاوت قرآن پاک کی، ان کی تلاوت سن کر تقریب میں شریک حاضرین پر رقت طاری ہو گئی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہیں قرات اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مکمل دسترس حاصل ہے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹی تو اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری ٹیم کو پرائم منسٹر ہاﺅس میں دعوت دی تھی، اس تقریب کے دوران بھی سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھ کر شرکاء پر سحر طاری کر دیا تھا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: