نیب نے حمزہ شاہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو ایک ہی دن ظلب کر لیا۔ 25 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:53:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
نیب نے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو 30 اپریل کو طلب کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کوآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 30 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، اس سے قبل بھی حمزہ شہاز کو کئی بار طلب کیا جا چکا ہے اور منی لانڈرنگ اور زائد اثاثہ جات کیس میں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا تاہم اہم بات یہ ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو بھی طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عائشہ احد کو 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں  بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: