ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا 25 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:01:00 AM -
  • 0 comments
اہور: 
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔
ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔
ڈاکٹر عبد القدیر کی درخواست کو ان کے سیکرٹری اور مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس کے اسٹاف کو موصول کروا دیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: