کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک گوالے نے اپنے صارفین کو خط لکھ کر ان سے معذرت کی ہے کہ وہ آئندہ انہیں دودھ فراہم نہیں کر پائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روچڈیل کے علاقے لِٹل بورو میں رہنے والے 60؍ سالہ گوالے جان کرشا کو علاقے میں ایسٹر کے دن نقاب پوش غنڈوں نے بیس بال کے بیٹ سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان کرشا اگست میں اپنے کیریئر کی 50ویں سالگرہ منانے والے تھے لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ پائے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صارفین کو خط ’’عزیز صارف اور دوست‘‘ سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’چونکہ میں شدید زخمی ہوں اسلئے (صارفین کو) دودھ فراہم نہیں کر پائوں گا جس کا مجھے افسوس رہے گا۔ یہ کام میں نے اپنے والدین سے سنبھالا تھا۔ مجھے غنڈوں نے لوٹنے کی کوشش کی، میری وین چوری کرکے لے گئے، مزاحمت پر مجھے بہت مارا، اسلئے دودھ نہیں پہنچا پائوں گا۔ اتنے طویل عرصہ تک دودھ فراہم کرتے ہوئے ان صارفین کے ساتھ دوستی کا رشتہ جڑ گیا تھا جو
اب افسوس ناک انداز سے ختم ہو رہا ہے کیونکہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔‘‘ جان کرشا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست سے مذاکرات کر رہے ہیں جو دودھ کی سپلائی کا کام سنبھالنے والا ہے۔
Source-
0 comments: