فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے نوجوانوں کی فحش وڈیوز اور نشے کا عادی بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کی قیدسے فرار ہونے والے 15 سالہ لڑکے نے اس گھناؤنے جرم کا راز فاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس کی فروخت میں ملوث ہے ۔
بلال لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش وڈیوز بناتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرتا ہے ، اس کے علاوہ وہ بچوں سے آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام بھی لیتا ہے۔
ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نِیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Source-
0 comments: