وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا اس لیے وزیرتبدیل ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد وزراء کی ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی جاری ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر پیٹرولیم اور موجودہ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا اس لیے وزیرتبدیل ہوا۔
دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔
Source-
0 comments: