چینی سفیرکی اسد عمر کو دیانتدار ہونے کی لفظی سند 24 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:06:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد(فاروق اقدس /نمائندہ جنگ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کی وجوہات تاحال زیربحث ہیں جبکہ ا ستعفیٰ کے عوامل اور محرکات پر بھی متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں، خود وفاقی کابینہ کے ارکان اور تحریک انصاف کے ر ہنماؤں کے دلوں میں بھی اسد عمر کیلئے نرم گوشہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار وہ نجی محفلوں میں اور اعلانیہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں ، تاہم اب پاکستان میں متعین چینی سفیر لی جیان ژاؤ نے بھی اسد عمر کو دیانتدار ہونے کی لفظی سند دیدی ہے،چینی سفیر نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اسد عمر کے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مغربی حکمر انوں کا پاکستان کے سعودی عرب اور چین سے تعلقات پر تنقید کا جواب دیا تھا، ویڈیو کیساتھ لی جیان ژاؤ نے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر خزانہ کے بارے میں کہا ہے کہ دیانتدار جو سچ بولنے کی جرأت رکھتا ہے، سفیر نے ٹویٹ کیساتھ اسد عمر کے انٹرویو کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر تحفظات کے حوالے سے سوال کے
جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا ہمیں چین کا قرض ادا کرنا ہے آخر اس کی فکر امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کو کیوں ہے،سابق وزیر خزانہ نے چینی سفیر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اُن کیلئے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا اور جوابی ٹویٹ میں کہا ہم برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ چینی ماڈل غلط ہے اور ناکام ہوگا لیکن ہمیں فخر ہے کہ چین نے سب کو غلط ثابت کیا، سچ کیلئےوقت آنے پر ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: