افریقی صدر کے دفتر میں سانپ، کام روک دیا گیا 22 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:03:00 AM -
  • 0 comments
یوں تو سانپ کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن جناب مغربی افریقی ملک لائیبریا کے صدر کو دفتر میں 2 زہریلے سانپوں کی موجودگی کی وجہ سے کار مملکت اپنے گھر سے چلانا پڑ رہے ہیں
جی ہاں، افریقہ ملک لائیبریا کے صدر جارج ویح کے دفتر خارجہ کی عمارت میں واقع دفتر میں دو سانپوں کو دیکھا گیا جو ملازمین کے ہاتھ نہ آسکے جس کے بعد صدر کو حفاظتی اقدام کے تحت دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
صدارتی دفتر کے عملے نے صدر سے سانپوں کو پکڑنے یا ہلاک کردینے تک دفتر نہ آنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد صدر جارج ویح اس ہفتے امور مملکت گھر بیٹھ کر چلا رہے ہیں
عمارت کی فیومیگیشن کے بعد پیر یا منگل سے صدر کے دفترمیں آمد کی امید ہے۔
واضح رہے کہ لائیبریا زہریلے خطرناک سانپوں کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے، صدارتی دفتر میں کالے زہریلے سانپ کی موجودگی کے بعد ملازمین میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: