وزیراعظم عمران کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی گورننس پر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، آج عثمان بزدار پر ان کے تمام ایم پی ایز نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہیں اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں بیٹھ کرمیڈیا ورکر کی جنگ لڑنے آگئی ہوں، یقین دلاتی ہوں آپ لاوارث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خصوصی طورپر آج مجھے پنجاب بھیجا ہے،وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد دوں گی کہ آج ان کی پوری ٹیم نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ پنجاب عمران خان کا سب سے بڑا محاذ ہے ۔
0 comments: